تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ
وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں کے ورکرس کی
تنظیموں کے انتخابات میں اپنی بیٹی کے انتخاب کے لئے جلدبازی میں فیصلہ
کرتے ہوئے سنگارینی کالریز کی کانوں میں وراثت کی ملازمت کا احیا کیا تھا۔حال ہی میں وزیراعلی نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے تھے جس کے مطابق اس
کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے مزدور اپنی ملازمت کے اختتام سے پہلے
سبکدوشی حاصل کرتے ہوئے اپنے بیٹے ،بھائی یا پھر داماد کو اپنی جگہ ملازمت
دلواسکتے تھے تاہم سپریم کورٹ نے وراثت کی ملازمت فراہم کرنے ریاستی حکومت
کے قدم پر روک لگادی تھی۔کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے جلد بازی میں یہ قدم اٹھایا جس کے نتیجہ میں حکومت کو سپریم کورٹ میں ناکامی ہوئی ۔